ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راہل گاندھی کا خواب پوراکرے گی گہلوت حکومت، کم سے کم آمدنی منصوبہ نافذ کرنے کی تیاری

راہل گاندھی کا خواب پوراکرے گی گہلوت حکومت، کم سے کم آمدنی منصوبہ نافذ کرنے کی تیاری

Tue, 29 Jan 2019 23:03:23    S.O. News Service

نئی دہلی:29/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی کے اعلان کے بعد کانگریس کی راجستھان حکومت نے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔راجستھان میں اشوک گہلوت کی حکومت اس منصوبے کو لاگو کرنے کے لئے کام کر رہی ہے جو اس کی دولت سے کم از کم آمدنی فراہم کرے،اگر ایسا ہوتا ہے تو راجستھان ملک میں پہلی ریاست ہوگی جہاں عوامی اکاؤنٹ میں کم سے کم آمدنی پہنچاءء جائے گی۔راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہاہے کہ اس کی حکومت نے کم سے کم آمدنی کی ضمانت کے منصوبے کو نافذ کرنے کے لیے تیاریاں شروع کی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ بہت جلد راجستھان ملک کی پہلی ریاست ہوگی، جہاں عوام سوشل سیکورٹی نیٹ ورک کا حصہ ہو گی اور سب کے اکاؤنٹ میں آمدنی آئے گی۔پیر کو چھتیس گڑھ دورے پر راہل نے 2019لوک سبھا انتخابات کے مدنظر یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت غربت کو دور کرنے کے لئے کام کرے گی اور ملک میں ہر غریب کے لئے کم سے کم آمدنی کی ضمانت دی جائے گی۔یہی نہیں ہر غریب شخص کے اکاؤنٹ میں کم از کم آمدنی دی جائے گی۔یہ اعلان کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ دنیا میں کوئی حکومت ایسا نہیں کر سکی۔راہل کے بیان پر بحث بھی جا ی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس طرح کی آمدنی کی ضمانت دینے کے بارے میں مودی حکومت اور بی جے پی غور کر ہی رہی تھی اور راہل گاندھی نے یہ بڑا داؤ چل دیا، جو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لحاظ سے بہت اہم ہے،اب راجستھان حکومت نے راہل کے انتخابی خواب کو پورا کرنے کا خواب دیکھا ہے۔


Share: